سندھ پولیس کے ہاتھوں خواتین کی سرعام تذلیل کا افسوس ناک واقعہ

اہلکاروں نے عورتوں کو تھپڑ مارے اور گھسیٹ کر موبائل وین میں بٹھا کر تذلیل کا نشانہ بنایا۔


ویب ڈیسک January 11, 2021
اہلکاروں نے عورتوں کو تھپڑ مارے اور گھسیٹ کر موبائل وین میں بٹھا کر تذلیل کا نشانہ بنایا۔

نوشہرو فیروز‎ میں پولیس گردی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا اور اہلکاروں نے بیچ بازار میں خواتین کی تذلیل کردی۔

پولیس اہلکاروں نے مین بازار میں مبینہ چوری کے الزام میں عورتوں کو تذلیل کا نشانہ بنایا، انہیں تھپڑ مارے اور گھسیٹ کر موبائل وین میں بٹھا کر تشدد بھی کیا۔



ایس ایچ او پڈعیدن کے مطابق عورتوں نے ایک مرد کا پرس چھینا تھا جس پر ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی۔ خواتین کے اہل خانہ نے کہا کہ پولیس نے سرعام خواتین کو تذلیل اور تشدد کا نشانہ بنایا، ان کی تلاشی بھی لی مگر کچھ بھی نہیں نکلا۔


اہل خانہ نے پولیس گردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عورتیں بے گناہ تھیں ، واقعے کیخلاف ایس ایس پی نوشہرو فیروز کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں