کورونا تفتیش چین عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کو اجازت دینے پر راضی

قبل ازیں کورونا کی جائے پیدائش سے متعلق تفتیش کرنے والی عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو چین نے داخلے سے روک دیا تھا


ویب ڈیسک January 11, 2021
قبل ازیں چین نے ٹیم کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا، فوٹو : فائل

چین نے بالآخر کورونا وائرس کی جائے پیدائش سے متعلق تفتیش کرنے والے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کو ووہان جانے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کو ووہان کا دورہ کرانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، یہ ماہرین کورونا کی جائے پیدائش اور وبا کے تیزی سے پھیلاؤ جیسے اہم امور کا جائزہ لیں گے۔

یہ خبر پڑھیں : چین نے کورونا وائرس کی عالمی تحقیقاتی ٹیم کو ووہان جانے سے روک دیا

اس حوالے سے چین کے قومی صحت کے ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کی ٹیم 14 جنوری کو چین پہنچے گی اور ٹیم کو ووہان کا دورہ کرایا جائے گا۔

قبل ازیں 6 جنوری کو عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بتایا تھا کہ ماہرین کی ٹیم کو چین نے آخری لمحات میں ووہان جانے سے روک دیا گیا ہے جو کہ نہایت تشویشناک بات ہے۔ ماہرین کی ٹیم کو ووہان میں کورونا کی جائے پیدائش سے متعلق تفتیش کرنی تھی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہلاکت خیزی کا باعث بننے والے اس مہلک وائرس کی ابتدا چین کے شہر ووہان میں ستمبر 2019 میں ہوئی تھی جس کے بعد اس نے عالمی وبا کی صورت اختیار کرلی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں