فورسز کی کارروائی میں 16 ارب سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی

آپریشن میں ال حماد نامی بوٹ سے 207 کلو گرام کرسٹل آئس اور 227 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی


ویب ڈیسک January 11, 2021
آپریشن میں ال حماد نامی بوٹ سے 207 کلو گرام کرسٹل آئس اور 227 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ فوٹو:فائل

فورسز نے آپریشن میں 207 کلو گرام کرسٹل آئس اور 227 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشن میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاکستان نیوی اور پاکستان کسٹم نے بحرعرب کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ آپریشن میں ال حماد نامی بوٹ سے 207 کلو گرام کرسٹل آئس اور 227 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 16 ارب 3 کروڑ روپے بنتی ہے، اور پی ایس ایم اے کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی کارروائی ہے۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کہا کہ ایجنسی سمندر میں سازگار ماحول کے انتظامات میں اپنی قومی ذمہ داریوں کررہی ہے، اور پی ایس ایم اے پاکستان نیوی کے ساتھ پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |