امریکا کا حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ

امریکی صدر عہدے سے سبکدوشی سے قبل مشرق وسطیٰ میں اپنے ایجنڈے کو مکمل کرنا چاہتے ہیں


ویب ڈیسک January 11, 2021
عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے، قطر سے تعلقات بحال کرنے کے بعد یہ تیسرا بڑا سیاسی اقدام ہے، فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن میں حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان آج کسی بھی وقت ممکن ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا آج کسی بھی وقت یمن میں سعودی اتحادی افواج سے برسر پیکار حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ نومنتخب جوبائیڈن کے حوالے کرنے سے پہلے حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دیکر مشرق وسطیٰ میں اپنے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی دلچسپی اور مداخلت کے باعث چار ممالک اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں اور خطے میں ایران کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے کئی ہم اقدامات بھی کیے ہیں۔

امریکی صدر کی ہی ثالثی میں سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک نے قطر کے ساتھ 2017 سے منقطع تعلقات کی بتدریج بحالی کا آغاز کردیا ہے اور پہلے مرحلے میں سفری و تجارتی تعلقات بحال کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں