شہزادہ ہیری اور میگھن نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیئے

شاہی جوڑے نے سوشل میڈیا پر بلاجواز تنقید اور نسلی امتیاز پر مبنی تبصروں کے باعث یہ اقدام اٹھایا


ویب ڈیسک January 11, 2021
نسلی امتیاز پر مشتمل تبصروں کی وجہ سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیئے، فوٹو : فائل

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے بلا جواز تنقید اور نسلی امتیاز پر مشتمل تبصروں سے پریشان ہو کر سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ذاتی و پروفیشنل اکاؤنٹس اور یوٹیوب چینل کو بند کردیا ہے۔

اس حوالے سے برطانوی میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ شاہی جوڑے نے یہ اقدام نسلی و جنسی تعصب سے بھرے کمنٹس سے تنگ آکر اُٹھایا ہے اور اب شاہی جوڑا اپنی فلاحی ادارے آرچی کے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

یہ خبر پڑھیں : برطانوی شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن سے شاہی خطابات واپس لے لئے گئے

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے گزشتہ برس اپریل میں کسی بھی برطانوی میڈیا کو انٹرویو یا معلومات فراہم نہ کرنے فیصلہ کیا تھا جب کہ شاہی جوڑے نے دی مرر، دی سن اور میل آن سنڈے کے خلاف ہرجانے کے مقدمات بھی دائر کر رکھے تھے۔

شہزادہ ہیری کے شاہی روایات کے برعکس عمر میں بڑی اور طلاق یافتہ سیاہ فام امریکی سے شادی کرنے پر کافی تنقید ہوئی تھی جب کہ شاہی جوڑے کی جانب سے شاہی اعزازات سے دستبرداری اور عام شہریوں جیسی زندگی گزارنے کے فیصلے پر بھی شہریوں نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : برطانوی شہزادہ ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل رشتہ ازدواج میں منسلک

شہزادہ ہیری اس سے قبل بھی اپنی والدہ لیڈی ڈیانا کی موت کو خفیہ میڈیا کوریج قرار دے چکے ہیں اور متعدد بار برطانوی میڈیا پر اپنی اہلیہ کی جاسوسی اور غلط معلومات پھیلانے کا الزام بھی عائد کرچکے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں