صدر ٹرمپ فوری عہدہ چھوڑیں ورنہ تیز رفتار مواخذے کیلیے تیار رہیں نینسی پلوسی

نائب صدر آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو 24 گھنٹوں میں عہدے سے ہٹائیں، اسپیکر ایوان نمائندگان


ویب ڈیسک January 11, 2021
نائب صدر سے ٹرمپ کو فوری طور پر ہٹانے کی استدعا بھی کی ہے، نینسی پلوسی (فوٹو: رائٹرز)

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوری طور پر اپنا عہدہ نہیں چھوڑتے تو اُن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر مواخذے کی کارروائی کی جائے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ہاؤس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد مجھ سمیت کئی ارکان نے نائب صدر مائیک پینس سے صدر ٹرمپ کو ایک قرارداد میں عہدے سے برطرف کرنے کا آئینی اختیار استعمال کرنے کی استدعا کریں گے۔

یہ خبر پڑھیں : کانگریس عمارت پر حملہ ؛ ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے مزید کہا کہ اگر نائب صدر 25 ویں ترمیم سے حاصل ہونے والا آئینی اختیار 24 گھنٹوں میں استعمال نہیں کرتے تو پھر ایوان صدر ٹرمپ کا تیز رو مواخذہ کرنے میں حق بجانب ہوگا۔ صدر ٹرمپ امن عامہ کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ٹرمپ کے حامیوں کا کانگریس کی عمارت پر دھاوا، 4 افراد ہلاک

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا اور پُرتشدد حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ارکان نے کمروں اور ڈیسک کے نیچے چھپ کر جانیں بچائی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں