عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم مقامی مارکیٹ میں کمی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 113200روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 113200روپے ہوگئی . فوٹو : فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں کمی واقع ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1850ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور 85روپے کی کمی واقع ہوئی۔


مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 113200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 97051روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کم رہی ہے تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1300روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1114روپے 52پیسے پر مستحکم رہی ہے۔
Load Next Story