نوبیاہتا دلہن کے قتل کے الزام میں ساس سسر اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج

بیٹی کو اس کے شوہر، ساس اور سسر نے باہمی طور پر قتل کیا ہے، والد کا پولیس کو بیان


Staff Reporter January 11, 2021
مقتولہ کے والد نے اس کے شوہر، ساس اور سسر پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے(فوٹو، فائل)

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں نئی نویلی دلہن کو سسرال میں گولی مار کر قتل کرنے کا مقدمہ شوہر، سسر اور ساس کے خلاف درج کرلیا گیا جب کہ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔

مقتولہ 18 سالہ حمیرا ناز کے والد محمد نیاز نے تھانہ ائیرپورٹ پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی کی 6 ماہ قبل محمد عدنان کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔ داماد اکثر بیٹی پر تشدد کرتا تھا، منع کرنے پر بیٹی کو طلاق دینے کی دھمکیاں دیتا تھا۔

محمد نیاز نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیٹی حمیرا نیاز کو اس کے شوہر، ساس اور سسر نے باہمی طور پر قتل کیا ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے شوہر، ساس اور سسر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حمیرا نیاز کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے، مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |