کورونا وائرس کے باعث 2 کروڑ 6 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے وفاقی ادارہ شماریات

کورونا وائرس کی وجہ سے 66 لاکھ افراد کی آمدن میں کمی ہوئی، وفاقی ادارہ شماریات

کورونا وائرس کے باعث 66 لاکھ افراد کی آمدن میں کمی ہوئی، وفاقی ادارہ شماریات۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث 2 کروڑ 6 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے اور 67 لاکھ افراد کی آمدن میں کمی ہوئی ہے۔


وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے کورونا کے سماجی و اقتصادی اثرات کے بارے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن سے 2 کروڑ 73 لاکھ افراد کے روزگار متاثر ہوئے اور 2 کروڑ 6 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے، 66 لاکھ افراد کی آمدن میں کمی ہوئی، اس کے علاوہ مینوفیکچرنگ، زراعت، ہول سیل، ٹرانسپورٹ، تعمیرات، و دیگر شعبے کورونا سے بری طرح متاثر ہوئے جب کہ تعمیرات سے منسلک 80 فیصد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مینوفیکچرنگ سے 70 فیصد، ٹرانسپورٹیشن سے منسلک 67 فیصد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جب کہ دیہی علاقوں کی 49 فیصد آبادی کی آمدنی میں کمی ہوئی ہے، اس کے علاوہ ملک بھر سے 57 فیصد شہری آبادی کی آمدنی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
Load Next Story