وزیر اعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقاتاہم امور پر تبادلۂ خیال

قومی سلامتی امور پر تبادلہ خیال اور سانحہ مچھ کے ذمے داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اعلامیہ


ویب ڈیسک January 11, 2021
ملاقات میں قومی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ، اعلامیہ(ٖفوٹو، اسکرین گریب)

ISLAMABAD: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مچھ واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور مچھ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کااعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بات چیت ہوئی اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھی گفتگو کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |