پشاور میں پولیس کے ہاتھوں سرکاری ملازم کی ہلاکت مظاہرین نے پولیس چوکی جلا دی
ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نےریگی میں ایک گھرپرچھاپا مارا اور فائرنگ کر کے زرعی یونی ورسٹی کا ملازم گل داد کو قتل کر دیا۔
ریگی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سرکاری ملازم کی ہلاکت کے بعد مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی کو آگ لگادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے ریگی میں آج صبح ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے ایک گھر پر چھاپا مارا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں زرعی یونی ورسٹی کا ملازم گل داد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، سرکاری ملازم کی ہلاکت کے بعد اہل علاقہ کی جانب سے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور لاش سڑک کر رکھ کر جی ٹی روڈ بلاک کردی، مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی کو بھی آگ لگادی۔ مقتول کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ گل داد صبح دفتر جا رہا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے اسنیپر کے ذریعے گل داد کے سر پر گولی مار کر اسے قتل کر دیا۔
پولیس نے ایلیٹ فورس کے ڈی ایس پی شاہنواز کے خلاف دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔