سندھ حکومت ملک میں پہلی مرتبہ صنعتی مزدوروں کو بے نظیر کارڈ جاری کرے گی

پہلے مرحلے میں 6 لاکھ 25 ہزار رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کو بے نظیر کارڈ دیے جائیں گے


Staff Reporter January 11, 2021
پہلے مرحلے میں 6 لاکھ 25 ہزار رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کو بے نظیر کارڈ دیے جائیں گے . فوٹو : فائل

سندھ حکومت ملک میں پہلی مرتبہ صنعتی مزدوروں کو بے نظیر مزدور کارڈ اس ماہ سے جاری کرنا شروع کردے گی۔

محکمہ محنت سندھ کے ذرائع کے مطابق صنعتی ورکرز کو مفت علاج، تعلیمی وظائف اور دیگر گرانٹس مل سکیں گی، کارڈ کا اجرا نادرا سے ہوگا، پہلے مرحلے میں 6 لاکھ 25 ہزار رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کو بے نظیر کارڈ دیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نظیر مزدور کارڈ کا اجرا رواں ماہ سے ہوگا، سندھ پہلا صوبہ ہوگا جہاں رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کو خصوصی کارڈ جاری کیے جائیں گے، اس کارڈ کا اجراء نادرا کے ذریعے ہوگا، سندھ حکومت نے بے نظیر مزدور کارڈ کے لیے ایک ارب روپے کی رقم نادرا کو فراہم کردی ہے، اس طرح محکمہ لیبر میں جعلسازی کا بھی خاتمہ ہوسکے گا اور تمام صنعتی مزدوروں کا ریکارڈ نادرا کے ذریعے محفوظ کیا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں