امریکا میں جیل سے 6 انتہائی خطرناک قیدی فرار ہونے میں کام یاب
فرار ہونے والے قیدیوں میں قتل اور اقدام قتل کے سنگین الزامات میں ماخوذ قیدی بھی شامل ہیں
QUETTA:
امریکا میں جیل سے 6 انتہائی خطرناک مجرم قرار دیے گئے قیدی فرار ہونے میں کام یاب ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے خبردار کیا ہے کہ کیلیفورنیا کے جیل سے چھ انتہائی خطرناک قیدی فرار ہوگئے ہیں۔ ان قیدیوں میں سے ایک پر قتل کے سنگین الزامات بھی ہیں اور عوام ان قیدیوں کو سنگین جرائم پیشہ اور مسلح تصور کریں۔
ملزمان کے جیل سے فرار کا واقعہ ہفتے کی شب پیش آیا جب ان ملزمان نے بستر کے لیے فراہم کردہ چادروں سے بُنی ہوئی رسی کی مدد سے جیل کی چھت تک رسائی حاصل کی اور پھر وہاں سے فرار ہوگئے۔ ڈیوٹی پر موجود محافظوں کو اگلے دن کی صبح تک قیدیوں کے غائب ہونے کا اندازہ ہی ںہیں ہوا۔
جیل سے فرار ہونے والوں میں فیبین کرز رومن نامی 22 سالہ ملزم بھی شامل ہے جس پر قتل کے الزامات ہیں اسی طرح اقدام قتل کے دو مزید ملزم بھی فرار ہونے والوں میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کیلیفورنیا کے مرسیڈ کنٹری ڈاؤن ٹاؤن کی جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا یہ دس سال میں پہلا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ایک قیدی دھلائی کے لیے باہر بھیجے جانے والے کپڑوں میں چھپ کر جیل سے فرار ہوا تھا۔