عراق پرتشدد واقعات میں 2بچوں سمیت 10افراد ہلاک 80زخمی

کرکوک میں6 بم دھماکوں میں 8 افراد مارے گئے، شمالی عراق میں انسداد دہشت گردی یونٹ کا کمانڈر ہلاک،ڈرائیور زخمی ہوگیا۔


AFP September 08, 2012
عراقی سیکیورٹی اہلکار کرکوک میں بم دھماکے کے بعد جائے وقوع کا معائنہ کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

عراق میں پرتشدد واقعات کے نتیجے میں انسداد دہشت گردی یونٹ کے ایک کمانڈرسمیت10 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے

ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی شہر کرکوک میں 6 بم دھماکوں کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 8 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے، دریں اثناء بعقوبہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک فوجی ہلاک جبکہ سڑک کنارے نصب بم دھماکا کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچے زخمی ہوگئے، علاوہ ازیں شمالی عراق میں انسداد دہشت گردی یونٹ کا کمانڈر بم دھماکے میں ہلاک جبکہ اس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ الشرقت شہر کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے کمانڈر کرنل اسماعیل الجبوری تکریت جا رہے تھے ان کی کار میں پہلے سے نصب دھماکے سے پھٹ گیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں