امریکا کے چڑیا گھر میں 8 گوریلاز بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

کورونا چڑیا گھر کے ایک اہلکار سے گوریلاز میں پھیلا

گوریلاز میں کورونا ایک اہلکار سے منتقل ہوا، فوٹو: رائٹرز

امریکی شہر سان ڈیاگو کے چڑیا گھر کے ایک ہی پنجرے میں بند 8 گوریلاز میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ دیگر میں علامتیں ظاہر ہوئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں پچھلے ہفتے دو گوریلاز کو کھانسی شروع ہوئی تھی جب کہ دیگر 6 گوریلاز کو گلے کا انفیکشن ہوا تھا۔

گوریلاز میں علامتیں ظاہر ہونے کے بعد انتظامیہ نے کورونا ٹیسٹ کرایا جس میں 8 گوریلاز میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔ یہ وہ گوریلاز ہیں جو ایک ہی پنجرے میں قید ہیں اور عرصے سے ایک ساتھ رہ رہے تھے۔

یہ خبر پڑھیں : چڑیا گھر کے 4 شیروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق


ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ ان جانوروں میں کورونا پارک کی وائلڈ لائف کیئر ٹیم کے ایک ممبر سے آیا ہے، اس ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم ان میں علامتیں ظاہر نہیں ہوئی تھیں لیکن وہ اپنے کام کے دوران ہمہ وقت ماسک لگائے رکھتے تھے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے سان ڈیاگو کا مذکورہ چڑیا گھر 6 دسمبر سے عوام کے لئے بند ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کورونا وائرس نے شیروں کا شکار بھی شروع کردیا

واضح رہے کہ نیویارک اور اسپین کے چڑیا گھروں میں بھی شیروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ اس سے قبل پالتو جانوروں بلی اور کتوں میں بھی کورونا میں مبتلا پائے گئے تھے اور ان سب میں کورونا انسانوں سے پھیلا تھا۔
Load Next Story