ارطغرل غازی کی رواں ہفتے دوبارہ پاکستان آنے کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرگردش

کاشف ضمیر کے نام سے منسوب انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک بار پھر ارطغرل کے پاکستان آنے کی خبر شیئر کی گئی ہے


ویب ڈیسک January 12, 2021
یہ اکاؤنٹ واقعی کاشف ضمیر کا اصل اکاؤنٹ ہے یا کوئی جعلی اکاؤنٹ اس حوالے سے فی الحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی فوٹوفائل

ترک ڈراما سیریل ''دیریلش ارطغرل'' میں ارطغرل غازی کا کردار اداکرنے والے ادا کار اینگن التان دزیاتن کی دوبارہ پاکستان آنے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

اینگن التان دزیاتن المعروف ارطغرل غازی کو گزشتہ ماہ پاکستان لانے والے پاکستانی بزنس مین اور ٹک ٹاکر میاں کاشف ضمیر کے نام سے منسوب انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک بار پھر ارطغرل کے پاکستان آنے کی خبر شیئر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی کو پاکستان لانے والا ٹک ٹاکر گرفتار

انسٹاگرام پر کاشف ضمیر کی ارطغرل کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی اور ساتھ ہی پیغام درج کیا گیا کہ ارطغرل اگلے تین روز میں دوبارہ پاکستان آئیں گے۔ تاہم یہ اکاؤنٹ واقعی کاشف ضمیر کا اصل اکاؤنٹ ہے یا کوئی جعلی اکاؤنٹ اس حوالے سے فی الحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ نجی فرم کے مالک اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے اینگن التان کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا اور اسی معاہدے کی مزید کارروائی کے لیے اینگن التان گزشتہ ماہ پاکستان کے شہر لاہور آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیساتھ معاہدہ ختم کردیا

تاہم ارطغرل کے واپس ترکی جانے کے بعد کاشف ضمیر کے فراڈ، چوری اور ڈکیتی سمیت 8 مقدمات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا اور کاشف ضمیر کو گرفتار بھی کیا گیاتھا۔ بعد ازاں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اینگن التان نے کاشف ضمیر کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے اور وہ اب پاکستان بھی نہیں آئیں گے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CJ3Obp-nbvL/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں