لاہور پی سی ہوٹل میں کرین الٹنے کے واقعے کی کوریج پرانتظامیہ کا ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر تشدد اور دھمکیاں
ایکسپریس نیوز کی ٹیم نے ون فائیو اور ڈی آئی جی آپریشنز کو آگاہ کیا لیکن پولیس کا کوئی اہلکار مدد کو نہ پہنچا
شہر میں فائیو اسٹار ہوٹل پرل کانٹیننٹل کی کار پارنگ میں تعمیراتی کام کے دوران کرین الٹنے کے واقعے کی کوریج کرنے پر ہوٹل کی انتظامیہ نے ایکسپریس نیوز کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور کوریج نہ رکنے پر سخت نتائج کی دھمکیاں تک دے ڈالیں۔
لاہور کے ہوٹل پرل کانٹینینٹل میں ایکسپریس نیوز کی ٹیم ایک تقریب کی کوریج کے لئے موجود تھی اسی دوران ہوٹل کی لابی میں تعمیراتی کام میں مصروف کرین الٹ کر قریب کھڑی گاڑیوں پر جاگری جس کے نتیجے میں 5 گاڑیاں مکمل طور پت تباہ ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہر خبر پر نظر رکھنے اور اسے عوام تک پہنچانے کے لئے مصروف عمل ایکسپریس نیوز کی ٹیم جب موقع پر پہنچی تو ہوٹل کی انتظامیہ نے کیمرہ مین اور خاتون رپوٹر کو ناصرف زدوکوب کیا بلکہ انہیں حبس بے جا میں بھی رکھا، اس دوران انہوں نے مسلسل واقعے کی فوٹیج واپس دینے کا مطالبہ کیا ، کوریج ٹیم کی جانب سے انکار پر انہوں نے ایکسپریس نیوز کے کیمرے توڑنے کی بھی کوشش کی اور ٹیم کو سنگین تنائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کی ٹیم نے 15 پر کال کر کے پولیس کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ڈی آئی جی آپریشنز کو بھی واقعے سے آگاہ کیا لیکن پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی کے بجائے مدد اُن کی پر مصر رہی اور ایک گھنٹے بعد بھی پولیس کا کوئی بھی اہلکار ایکپسریس نیوز کی ٹیم کو ان بااثر ملزمان کے قبضے سے چھڑانے نہ آسکا بالاخر ایک گھنٹے کے مذاکرات کے بعد ایکپریس نیوز کی ٹیم کو ہوٹل سے بحفاظت باہر نکالا جا سکا۔