لیاری گینگ وارکا سرغنہ عزیربلوچ قتل کے ایک اورمقدمے میں بری

پولیس نے سیاسی بنیاد پرمیرے مؤکل کو نامزد کیا جواس نے جرم کیا ہی نہیں، وکیل عزیر بلوچ


ویب ڈیسک January 12, 2021
قتل کے مقدمے کا کوئی چشم دید گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوا، وکیل عزیر بلوچ: فوٹو: فائل

لیاری گینگ وارکا سرغنہ عزیربلوچ قتل کے ایک اورمقدمے میں بری ہوگیا۔

لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف قتل کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ عدالت نے سنادیا۔ عدالت نے عُزیر بلوچ کو عدم شواہد کی بناء پر مقدمے میں بری کردیا۔ گُزشتہ ایک ہفتے کے دوران عُزیر بلوچ 4 مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔

سماعت کے دوران عُزیربلوچ کے وکیل نے کہا کہ قتل کی واردات 13 مارچ 2013 کو کلری کے علاقے میں ہوئی، مقدمہ 17 مارچ کو درج کیا، پولیس نے سیاسی بنیاد پر میرے مؤکل کو نامزد کیا جو اس نے جرم کیا ہی نہیں۔

وکیل نے کہا کہ قتل کے مقدمے کا کوئی چشم دید گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوا، کیس میں عُزیر بلوچ سمیت 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا، کس نے قتل کیا استغاثہ اس حوالے سے خاموش ہے، نامعلوم شہری کی لاش پولیس کو ملی، مقتول کی کوئی شناخت ظاہر نہیں کی، پولیس اہلکار کے بیان پر میرے مؤکل کو نامزد کیا گیا جو موقع کا گواہ نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں