ملائیشیا کے بادشاہ نے یکم اگست تک ’کورونا ایمرجنسی‘ نافذ کردی

ملک کے بادشاہ نے ایمرجنسی کے نفاذ کے ساتھ وزیراعظم کو پارلیمنٹ معطل کرنے کا بھی اختیار دیدیا


ویب ڈیسک January 12, 2021
بادشاہ السلطان عبداللہ نے وزیراعظم کو پارلیمنٹ معطل کرنے کا اختیار بھی دیدیا، فوٹو : فائل

ملائیشیا میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ السلطان عبداللہ نے کورونا وبا سے مقابلہ کرنے کے لیے وزیراعظم محی الدین یاسین کی درخواست پر ملک بھر میں یکم اگست ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔

ملائیشیا کے بادشاہ کی جانب سے ایمرجنسی کے اعلان کے علاوہ وزیراعظم محی الدین کو پارلیمنٹ معطل کرنے کا اختیار بھی دیدیا ہے۔

یکم اگست تک کورونا کیسز میں کمی واقع نہیں ہوئی تو ایمرجنسی کی معیاد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

ایک روز قبل ہی وزیراعظم محی الدین نے ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کو سخت کرنے کا حکم دیا تھا جس کے تحت تمام شاپنگ مالز اور کچھ صنعتی ایریا بھی بند کردیئے گئے تھے۔

اپوزیشن جماعتوں نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کو وزیراعظم کی کابینہ اور پارلیمنٹ میں کمزور پڑتی گرفت بتایا ہے اور فیصلے کے خلاف مظاہروں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم محی الدین نے گزشتہ برس مارچ میں حکومت سنبھالی تھی تاہم انہیں اپوزیشن پر معمولی عددی اکثریت حاصل ہونے کی وجہ سے کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں