پولیس افسر نے رشوت کی پیش کش کرنے والے شخص کو گرفتار کروادیا

ملزم نے تفتیشی افسر کو کیس کے حقائق اور ثبوت مسخ کرنے کے لیے رقم کی پیش کش کی تھی

ملزم نے قتل کے مقدمے میں حقائق تبدیل کرنے کے لیے پولیس افسر کو رشوت کی پیش کش کی تھی(فوٹو، فائل)

پولیس کے تفتیشی افسر نے بھاری رشوت کی پیش کش کرنے والے جرائم پیسہ شخص کو گرفتار کروا کر انوکھی مثال قائم کردی۔

انچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی حافظ تصدق حسین کو رشوت دینے والے ملزم جاوید اقبال کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے قتل کے نامزد مقدمہ میں ملزم حیدر جٹ کو رعایت دینے اور حقائق تبدیل کرنے کے لیے 2لاکھ روپے رشوت دینے کی کوشش کی تھی۔


نامزد ملزم حیدر جٹ نے 2ماہ قبل شہری نعیم کو کیبل کے تنازعہ پر اندھا دھندفائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ملزم جاوید اقبال کو گرفتار کر کے بطور رشوت دیے جانے والے 2 لاکھ اور تبدیلی کے لیے دی جانے والی رائفل قبضہ میں لے لی گئی۔



ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Load Next Story