موٹرسائیکل رکشہ کھائی میں گرنے سے شیرخوار بچی اورخواتین سمیت 5 جاں بحق

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ رکشہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس


Staff Reporter January 12, 2021
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ رکشہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس(فوٹو، ایکسپریس)

راولپنڈی سے رسالپور جانے والا موٹرسائیکل رکشہ جبلاٹ پل سے نیچے گہری کھائی میں گرنے سے نوزائیدہ بچی اور خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے رسالپور جانے والا رکشہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث جبلاٹ پل سے نیچے گہری کھائی میں گرا جس کے نتیجے میں 4 خواتین اور ایک کم سن بچی جاں بحق ہوگئی۔ جبکہ حادثہ میں 2 خواتین اور 2 بچیاں شدید زخمی ہوئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے مسافروں میں رکشہ کھائی میں گرنے سے حادثہ پیش آیا جس میں مسرت بی بی، نبیلہ، رخسانہ، زینب اور ایک ماہ کی بچی مروا جاں بحق ہوگئیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ رکشہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والی خواتین کے لواحقین سے رابطہ کیا جارہا ہے، میتیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔