لاہور میں باپ کی 2 معذور بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے، پولیس


ویب ڈیسک January 13, 2021
مقتول بہنوں کی شناخت شناخت سعدیہ اور اقصی کے نام سے ہوئی ہے ہوئی ہے فوٹو: فائل

راج گڑھ میں باپ نے اپنی 2 معذور بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں ساندہ کے علاقے راج گڑھ کے رہائشی ضیا نامی شخص نے اپنی 2 بیٹیوں کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو بھی زخمی کرلیا۔ دونوں بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جب کہ ضیا کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضیا کے ہاتھوں قتل ہونے والی دونوں بیٹیاں معذور تھیں، ان کی شناخت 34 سالہ سعدیہ اور 30 سالہ اقصی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں