جنوبی کوریا کے کسینو میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی چوری کی بڑی واردات

چوری کرنے والی خاتون کا تعلق ملائیشیا سے تھا جو کسینو کی فنڈز انچارج تھی، پولیس 


January 13, 2021
چوری کرنے والی خاتون کا تعلق ملائیشیا سے تھا جو کسینو کی فنڈز انچارج تھی، پولیس- فوٹو: بلوم برگ

جنوبی کوریا کے ایک کسینو سے پاکستانی 2 ارب 8 کروڑ 52 لاکھ روپے کی بڑی چوری کی واردات ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے مشہور ریزورٹ کے کسینو میں چوری کی بڑی واردات ہوئی رپورٹ ہوئی جس میں کسی اور نے نہیں بلکہ اسی کسینو کی ہی خاتون انچارج نے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر جو (2 ارب 8 کروڑ 52 لاکھ) پاکستانی روپے کی چوری کی۔

جنوبی کوریا کی پولیس کی جانب سے خاتون کی تلاش جاری ہے جو کسینو کی فنڈ انچارج تھی اور اس کا تعلق ملائیشیا سے ہے جو گزشتہ ماہ چھٹیوں پر جانے کے بعد واپس نہیں آئی تاہم معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور جلد خاتون تک رسائی حاصل کرلی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی نقد رقم لے جانا ممکن نہیں کیوں کہ اس کا وزن تقریباً 280 کلو بنتا ہے جو کسی کےلیے اکیلے لے جانا ممکن نہیں ہے اور ہم نے سیکیورٹی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی لیکن فوٹیج سے وہ حصہ ڈیلیٹ کردیا گیا ہے جس میں پیسے غائب کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں