عمر قید پانے والا مجرم جیل سے سابقہ بیوی کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کرنے لگا

سندھ ہائیکورٹ نے خاتون کی درخواست پر پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک January 13, 2021
سندھ ہائیکورٹ نے خاتون کی درخواست پر پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا

عمر قید پانے والا مجرم قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے چیلنج بن گیا اور سینٹرل جیل سے سابقہ بیوی کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کرنے لگا۔

سندھ ہائی کورٹ میں مجرم نعیم شیخ کی سابقہ اہلیہ اسما مشتاق تحفظ کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار اسما مشتاق کے وکیل نے موقف دیا کہ مجرم نعیم شیخ واٹس ایپ کے ذریعے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، میری موکل نے 2017 میں نعیم شیخ سے خلع لی تھی بعد میں نعیم شیخ نے مجھ پر حملہ کیا میرے مامو ہلاک اور میں زخمی ہوگئی تھی۔

درخواست گزار نے کہا کہ 2019 میں ٹرائل کورٹ نے مجرم نعیم شیخ کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی تھی، 2019 سے مجرم مسلسل جیل سے دھمکا رہا ہے، وہ جیل سے باہر آتا جاتا رہتا ہے اور مجھے تصویریں بھی بھیجتا ہے۔

درخواست گزار نے حراساں کرنے سے متعلق ثبوت عدالت میں پیش کردیئے جس کے بعد عدالت نے پولیس کو خاتون کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو ہراسمنٹ سے متعلق نئی درخواست داخل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ عدالت نے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں