
حسن علی اور ان کی اہلیہ بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔ حسن علی نے اپنی اور سمعیہ کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے اور اہلیہ کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے نہایت جذباتی پیغام تحریر کیا ہے۔ انہوں نے خواتین کے ماں بننے کے عمل کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہماری زندگی تبدیل ہونے والی ہے۔
کرکٹر حسن علی نے سمعیہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تمہاری موجودگی نے مجھے بہتر انسان بنایا ہے۔ تمہاری محبت اور سپورٹ کے بغیر اپنی زندگی کاتصور بھی نہیں کرسکتا۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CJ8zPEeMaEC/"]
واضح رہے کہ حسن علی اور سمعیہ آرزو 2019 میں دبئی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ حسن علی کا تعلق گوجرانوالہ سے اور سمعیہ کا تعلق بھارتی شہر ہریانہ سے ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دونوں کی ملاقات 2018 میں ایک دوست کے ذریعے دبئی میں ہوئی تھی۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CIvBubLhZG8/"]
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔