جنوبی افریقا سے سیریز ٹیسٹ ٹیم کا اعلان 15 جنوری کو کیا جائے گا
ابتدائی طور پر 20 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا، محمد وسیم
جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان 15 جنوری کو کیا جائے گا۔
چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان 15 جنوری کو کراچی میں کروں گا، ابتدائی طور پر 20 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا جب کہ ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد حتمی 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
چیف سلیکٹر کے مطابق سب سے پہلے سلیکشن کمیٹی میں شامل تمام 6 ہیڈ کوچز سمیت مصباح الحق اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم سے بھی مشاورت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لیا گیا جب کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان سے قبل کراچی میں سلیکشن کمیٹی سے دوبارہ مشاورت کروں گا۔