موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ آؤٹ لک مستحکم قرار دیدیا

چیلنجز کے باوجود پاکستانی بینکنگ سیکٹر کے نظام میں بہتری آئی ہے، موڈیز


ویب ڈیسک January 13, 2021
چیلنجز کے باوجود پاکستانی بینکنگ سیکٹر کے نظام میں بہتری آئی ہے، موڈیز۔ فوٹو : فائل

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ آؤٹ لک مستحکم قرار دیدیا۔

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کا بینکنگ آؤٹ لک مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چیلنجز کے باوجود پاکستانی بینکنگ سیکٹر کے نظام میں بہتری آئی ہے جب کہ حکومت کی جانب سے اصلاحات اور پالیسی میں بہتری کی وجہ سے استحکام آیا۔ موڈیز کے مطابق 2020 میں بینکوں کے منافع میں اضافہ ہوا ہے جب کہ پاکستانی معیشت 2021 میں 1.5 فیصد شرح نمو کی طرف واپس آسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں