امریکی فوجی بن کر پیسے بٹورنے والا نوسرباز گرفتار
ملزم نے سوات کے شہری سے رابطہ کیا اور بعد ازاں نقد رقم لینے کے لیے اس کے پاس پہنچ گیا
ایف آئی اے نے خود کو امریکی فوجی بتا کر پیسے بٹورنے والے غیرملکی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کو ایف آئی اے ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق نوسرباز خود کو امریکی فوجی بتا کر پہلے سرمایہ کاری کا جھانسا دیتا تھا۔ معلومات ملنے پر امریکی فوج کا اہل کار بن کر پیسے بٹورنے والے نایجیرئین باشندہ گرفتارکرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم فرائیڈےاوکورو نے سوات کے رہایشی کو تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کا جھانسا دیا اور بعدازاں ملزم پشاور آیا اور نقد رقم کا مطالبہ کرنے لگا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے پہلے امریکی خاتون فوجی بن کر سوات کے شہری سے رابطہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کی جانب سے رقم کے مطالبے پر اصرار کے بعد سوات کے رہایشی نے ایف آئی اے کو مطلع کیا جس کے بعد ٹیم نے مقررہ مقام پر پہنچ کر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتارہونےو الے غیر ملکی شہری کے قبضے سے موبائل فونز بھی برآمدہوئے۔