اسرائیل جانے سے انکار پر اماراتی ائیرلائن کا پائلٹ معطل

مجھے اپنے فیصلے پر پچھتاوا نہیں، پائلٹ


ویب ڈیسک January 13, 2021
مجھے اپنے فیصلے پر پچھتاوا نہیں، پائلٹ۔ فوٹو : فائل

متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن نے اسرائیل جانے سے انکار پر پائلٹ کو معطل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب امارات کی ائیرلائن امریٹس نے اسرائیل جانے سے انکار پر تیونس کے پائلٹ کو معطل کردیا، مونم صاحب التبا کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے فلائٹ کو اسرائیلی کے دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس لے جانے کا کہنا تاہم انکار پر انہیں معطل کردیا گیا۔

تیونس سے تعلق رکھنے والی اماراتی ائیرلائن کے پائلٹ مونم صاحب التبا نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ مجھے اپنے فیصلے پر پچھتاوا نہیں اور صرف اللہ ہی میرا مددگار ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ معطلی کے بعد انضباطی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہے جب کہ ائیرلائن انتظامیہ کے دباؤ کے باعث انہوں نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ بھی بند کردیا ہے۔

تیونس میں سیاستدانوں کی جانب سے پائلٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا جارہا ہے اور متعدد سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ پائلٹ کا اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ مسئلہ فلسطین ابھی بھی تیونس عوام کے دلوں میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں