سنتھیا رچی اوررحمان ملک کے درمیان جاری قانونی جنگ کا ڈراپ سین ہوگیا

امریکی بلاگر اور سابق وزیر داخلہ نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات کے اندراج سے پسپائی اختیار کرلی


ثاقب بشیر January 13, 2021
امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر سنگین الزامات عائد کررکھے ہیں۔(فوٹو، فائل)

امریکی بلاگرخاتون سنتھیا ڈی رچی اور سینیٹر رحمان ملک کے مابین جاری قانونی چپقلش کا ڈراپ سین ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف کیسز واپس لینے کی درخواستیں دائر کردی ہیں۔ سنتھیا ڈی رچی اور رحمان ملک کے وکلا نے درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردیں۔

خاتون بلاگر کے وکیل عمران فیروز کے مطابق ان کی موکل سنتھیا رچی نے رحمان ملک پر زیادتی مقدمہ درج کرنے کی درخواست واپس لینے کی ہدایت کی ہے جب کہ دوسری جانب رحمان ملک نے بھی سنتھیا ڈی رچی پر اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی استدعا کردی۔ سنتھیا رچی اور رحمان ملک کی متفرق درخواستوں پر سماعت جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: امریکی صحافی کا آصف زرداری اور بلاول سمیت دیگر کو 250 ارب روپے کا نوٹس

یاد رہے کہ گزشتہ برس جون میں امریکی خاتون بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے سماجی میڈیا پر سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک پر ہراساں کر اور زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ بعدازاں دونوں کے مابین مقدمات درج کروانے سے متعلق قانونی جنگ کا آغاز ہوا۔ سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی قائدین آصف زرداری، بلاول بھٹو زردای اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف بھی مقدمات بنوانے کے لیے درخواستیں دائر کیں۔ خاتون بلاگر نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر بھی سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ تاہم ان میں سے کوئی الزام تاحال کسی عدالت میں ثابت نہیں ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں