بابراعظم نے فٹنس مسائل سے جان چھڑوا کر باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا

لیگ اسپنر شاداب خان کا بھی ہائی ہرفارمنس سینٹر میں ری ہیب جاری


Sports Reporter January 14, 2021
لیگ اسپنر شاداب خان کا بھی ہائی ہرفارمنس سینٹر میں ری ہیب جاری

پاکستانی ٹیم کے کپتںان بابر اعظم نے فٹنس مسائل سے جان چھڑوا کر باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں کے لیے بابر اعظم نے اظہر علی کے ساتھ بھرپور بیٹنگ سیشن کی، نیشنل ہائی پرفارمنس سیننٹر میں بابراعظم دو دن سے اپنے کلب ٹرینر کے ساتھ نیٹ میں ہلکی پھلکی پریکٹس کررہے تھے۔

اب پہلی بار انہوں نے وہاب ریاض جیسے تیز باولر کے سامنے بیٹنگ پریکٹس کی ہے، ان کے ساتھ اظہر علی نے بھی کافی دیر تک وہاب ریاض اور دوسرے نوجواب بولرز کے سامنے بیٹنگ کرکے خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔

پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بابر اعظم مکمل فٹ ہوچکے ہیں۔اوپنر امام الحق کو بھی ایک سے دو دن میں بیٹنگ پریکٹس کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ ابھی وہ جم ورک کررہے ہیں، لیگ اسپنر شاداب خان کا بھی ہائی ہرفارمنس سینٹر میں ری ہیب جاری یے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں