کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کا حمایت یافتہ دہشت گرد گرفتار

گرفتار ملزم سے دھماکا خیز مواد، بارودی سرنگ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، پولیس


ویب ڈیسک January 14, 2021
گرفتار دہشت گرد علیحدگی پسند تحریک کا سرگرم کارکن ہے، پولیس فوٹو: فائل

JERUSALEM: پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی کا حمایت یافتہ خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں کارروائی کی اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے شخص کا نام منصور عرف انیل ہے، اس نے بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کررکھی ہے اور اس کا تعلق علیحدگی پسند تحریک سے ہے، منصور سی پیک منصوبوں، حساس تنصیبات اور گیس پائپ لائن پر حملوں سمیت دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔ اس کے علاوہ ملزم حساس تنصیبات کی ریکی اور دھماکا خیزمواد کی ترسیل بھی کرتا تھا، گرفتار ملزم سے ایک کلو دھماکا خیز مواد، بارودی سرنگ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں