عطا الحق قاسمی تعیناتی کیس اسحاق ڈارکے خلاف یکطرفہ کارروائی شروع

سماعت کے دوران باربارنوٹس کے باوجود سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا


ویب ڈیسک January 14, 2021
سماعت کے دوران باربارنوٹس کے باوجود سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا

عطا الحق قاسمی تعیناتی کیس میں اسحاق ڈارکے خلاف یکطرفہ کارروائی شروع ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عطا الحق قاسمی تعیناتی کیس کی سماعت کے دوران باربارنوٹس کے باوجود سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا، سابق وزیرخزانہ کا حق سماعت ختم کرتے ہوئے اب ان کے خلاف یکطرفہ کارروائی شروع ہوگئی ہے۔

کیس کا پس منظر:

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار، پرویزرشید و دیگرکو19 کروڑروپے پی ٹی وی کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ رقم کی عدم ادائیگی پر پی ٹی وی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) رہنما پرویزرشید ، فواد حسن فواد اوردیگر نے پی ٹی وی کی درخواست قابل سماعت ہونے پراعتراض اٹھایا جس پرعدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے طلب کرلیا جب کہ سماعت مارچ تک ملتوی ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں