عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112900 روپے ہوگئی


Staff Reporter January 14, 2021
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112900 روپے ہوگئی (فوٹو: فائل)

لاہور: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 16 ڈالر کی کمی سے 1839 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96794 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت
1000 روپے کم رہی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1300 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1114 روپے 52 پیسے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں