ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک کروڑ20لاکھ ڈالر کم ہوگئے

اسٹیٹ بینک کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا


Business Reporter January 14, 2021
ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بڑی کمی واقع ہوئی(فوٹو، فائل)

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتہ میں ایک کروڑ20لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8جنوری کو 13ارب 40کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20ارب 51کروڑ90لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ92لاکھ ڈالر اضافہ سے 7ارب 11کروڑ90لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں