ترکی کے صدر طیب اردوان کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

بہت جلد پورے ترکی کو ویکسین فراہم کردی جائے گی، ترک صدر کا پیغام

۔ ٹیلی گرام پر اپنے پیغام میں طیب اردوان نے کہا کہ انہوں نے بخیریت ویکسین لگوا لی ہے(فوٹو، انٹرنیٹ)

ترکی کے صدر طیب اردوان کو کورونا وائرس کی ویکسین لگا دی گئی۔

ترک اخبار کے مطابق صدر اردوان کو دارالحکومت انقرہ کے اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگایا گیا۔ ٹیلی گرام پر اپنے پیغام میں طیب اردوان نے کہا کہ انہوں نے بخیریت ویکسین لگوا لی ہے۔


اس موقعے پر صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکی میں تاحال 2 لاکھ 56 ہزار افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے، بہت جلد 3 کروڑ ویکسین چین سے ترکی پہنچنے والی ہے اور ملک کی تمام آبادی کو ویکسین لگا دی جائے گی۔

ترکی نے جمعرات سے طبی عملے کو چین کی تیار کردہ سینوویک ویکسین دینا شروع کردی ہے۔ اس کے علاوہ پورے ملک کے لیے ویکسینیشن کے منصوبے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ ترکی میں تاحال طبی عملے کے دو لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
Load Next Story