اورنج لائن کی خاتون اہلکار سمیت عملے کا مزدوروں پر بہیمانہ تشدد

پولیس نے اورنج لائن عملے کے 6 ملازمین کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک January 15, 2021
پولیس نے اورنج لائن عملے کے 6 ملازمین کو گرفتار کرلیا

اورنج لائن اعوان ٹاؤن اسٹیشن کے عملے نے پانچ مزدوروں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

اعوان ٹاؤن اسٹیشن پر مزدوروں پر عملے کی جانب سے ڈنڈے برسانے کی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی جس میں خاتون سمیت متعدد افراد ڈنڈے اٹھائے دکھائی دے رہے ہیں۔

گلشن اقبال پولیس نے اطلاع ملنے پر مزدوروں کو عملے کے چنگل سے بازیاب کروایا اور عملے کے 6 ملازمین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ڈنڈے برآمد کر لئے۔ تشدد کرنے والوں میں فرمان، تنزیل، جاوید، عامر اور وقاص شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمی مزدوروں نے میٹرو اسٹیشن کے نیچے سردی سے بچنے کے لئے آگ لگا رکھی تھی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگرنے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو انصاف دلایا جائے گا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، ریاستی رٹ کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا۔

مزدوروں کا کہنا ہے کہ سردی سے بچنے کیلئے آگ جلائی تو دھواں اٹھنے پر اورنج لائن اہلکاروں نے تشدد کیا۔

content.jwplatform.com

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں