خیبرپختونخوا میں خواتین پر گھریلو تشدد کیخلاف بل منظور 5 سال قید کی سزا

بل میں خواتین پر معاشی، نفسیاتی و جنسی دباؤ کو تشدد قرار دے دیا گیا۔


ویب ڈیسک January 15, 2021
بل میں خواتین پر معاشی، نفسیاتی و جنسی دباؤ کو تشدد قرار دے دیا گیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی نے خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل منظور کرلیا۔

صوبائی وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے بتایا کہ گھریلو تشدد کیخلاف بل کو اسمبلی سے پاس کرکے صوبے کیلئے قانون بنا دیا گیا۔

بل کے تحت خواتین پر تشدد کرنیوالے لوگوں کو پانچ سال تک قید کی سزا ہوگی۔ بل میں خواتین پر معاشی، نفسیاتی و جنسی دباؤ کو تشدد قرار دے دیا گیا۔

قانون کی روشنی میں ضلعی تحفظاتی کمیٹی بنائی جائے گی جو متاثرہ خاتون کو طبی امداد،پناہ گاہ اور معقول معاونت فراہم کریگی۔ گھریلو تشدد کے واقعات کی رپورٹ کیلئے ہیلپ لائن قائم کی جائے گی۔ تشدد ہونے کی صورت میں 15دن کے اندر عدالت میں درخواست جمع کرائی جائے گی اور عدالت کیس کا فیصلہ 2ماہ میں سنانے کی پابند ہوگی۔

ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے مزید بتایا کہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر 1سال قید اور 3لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں