ڈیزی شاہ اور سلمان خان کی ’’جے ہو‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

سہیل خان کی ہدایتکاری میں فلم کا میوزک ساجد واجد، دیوی سری پرساد اورامل ملک نے ترتیب دیا، فلم 24 جنوری کو ریلیز ہوگی


Showbiz Desk January 01, 2014
بنیادی طور پر ڈانسر ہوں،ائیر ہوسٹس بننا چاہتی تھی قدرت نے اداکارہ بنادیا، سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا خواب تھا جو پورا ہوگیا ،ڈیزی شاہ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ اور سلمان خان کی فلم جے ہو تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے جب کہ اس کے گانوں کی وڈیوز بھی جاری کی جاچکی ہیں ۔

سہیل خان کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم میں سلمان خان ہیرو اور ڈیزی شاہ ہیروئن کے کردار میں ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں تبو، نادرہ بابر ، جینلا ڈیسوزا ، سنیل شیٹی، نامان جین،مہیش ٹھاکر،ریشم ٹیپنس، اشمیت پاٹیل ،یش ٹونٹ، ہارون قاضی ، ثنا خان ،مہنیش بھل ، مہیش منجریکر ، مکھل دیو، ادیتہ پنچولی ،،شردکپور، پلکت سمراٹ ،تلپ جوشی ، ورن بودلہ اور دیگر شامل ہیں نو گانوںپر مشتمل فلم کا میوزک موسیقار جوڑی ساجد واجد ، دیوی سری پرساد اور امل ملک نے ترتیب دیا ہے جب کہ فلم کے گانوں''باقی سب فرسٹ کلاس ہے'' ، ''تیرے نیناں مار ہی ڈالیں گے'' ، ''فوٹو کاپی'' ، ''تم کو تو آنا ہی تھا''، ''لویو ٹل دی اینڈ''، ''ناچو رے'' ، اور ٹائٹل سانگ ''جے جے جے جے ہو'' پر واجد ،شان ، شریاگھوشال،ہمیش ریشمیا کیرتھی ساگاتھیا، پلک مچھل،ارمان ملک اور دیگر نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا دوسرا گانا ''تیرے نیناں'' بھی گزشتہ دنوں جاری کیا جا چکا ہے ۔ گانے کی وڈیو میں خان اور ڈیزی شاہ کو کبھی سائیکل اور کبھی کار پر اور کبھی ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے مختلف مقامات پر ایک دوسرے سے اظہار محبت کرتے دکھایا گیاہے ۔شان اور شریا گھوشال کی آوازسے سجا یہ گانا دونوں کی بہترین کیمسڑی ظاہر کرتا ہے ۔اطلاعات کے مطابق فلم کو رواں سال کے آغاز میں 24 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔زارئع کے مطابق ڈیزی شاہ سلمان خان کے ساتھ پہلی مرتبہ کام نہیں کررہی بلکہ وہ اس سے قبل ان کی دو فلموںمیں کرینہ کپور اور کترینہ کیف کے لیے بطور بیک گرائونڈ ڈانسر کام کرچکی ہیں تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ پہلی مرتبہ مرکزی کردار میں سینما اسکرین پر جلوہ گر ہورہی ہیں۔ڈیزی شاہ کے مطابق اسے اندازہ نہیں تھا کہ وہ کبھی سلمان خان کے ساتھ کبھی کسی فلم میں مرکزی کردار میں پرفارم کرسکتی ہے تاہم اب اس اس فلم میں کام کرنے سے اس کی زندگی بدل چکی ہے ۔اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہوگیا ہے جس پر میں بہت خوش ہوں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جے ہو رواں سال کے دورن سینما گھروں کی زینت بنائی جانیوالی سب سے بڑی فلم ثابت ہوگی ۔ایک انٹرویو کے دوران ڈیزی شاہ کا کہنا تھا کہ میں بنیادی طور پر ایک ڈانسر ہوں اور کالج کے دنوں میں تقریبات کے دوران پرفارم کرتی رہی ہوں ۔اسی دوران میری ملاقات گنیش اچاریہ جی سے ہوئی اور انھوںنے مجھے اپنی اسسٹنٹ کے طور پر کام کرنے کی پیشیکش کی جو میں نے قبول کرلی جب کہ کئی موقعوں پر ماڈلنگ بھی کرچکی ہوں ۔ایک ماڈلنگ شو کے دوران کناڈا فلموں کے ہدایتکار اور کوریوگرافر اے ہریشہ نے مجھ سے رابطہ کیا اور اپنی فلم میں کام کی پیش کی میں نے ان کی فلم میں کام کی حامی بھر لی مگر بدقسمتی سے کچھ وجوہات کی بنا پر میں ان کی فلم کا حصہ نہیں بن سکی جس کا مجھے بہت افسوس ہوا۔اس کے بعد کناڈا فلم ''بھادرا''کے پروڈیوسر این کمار نے مجھے اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی جس پر میں فوری طور پر آمادہ ہوگئی اور یہ پہلی فلم تھی جس سے مجھے بطور اداکارہ شوبز میں آنے کا موقع ملا ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت تین فلموں میں کام کررہی ہوں جب کہ ایک کناڈا فلم ہے جو تھری ڈی پر بنائی جارہی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں ڈیزی کا کہنا تھا کہ میں ائیر ہوسٹس بننا چاہتی تھی اور کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو جوائین کروں گی لیکن میں ہمیشہ فطرت کے بہائو کے ساتھ بہنے والی لڑکی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں آج ایک اداکارہ کی حیثیت سے کام کررہی ہوں اور فلم انڈسٹری کاحصہ بننے پر بہت خوش ہوں ۔واضح رہے کہ 1984 میں پیدا ہونے والی ڈیزی شاہ نے ممبئی میں خالصہ کالج سے گریجوایشن کرنے کے بعد تین سال تک کوریوگرافر گنیش اچاریہ کے ساتھ ''زمین'' اور ''قہقہے'' فلموں کے لیے بطور اسسٹنٹ کوریوگرافر کام کیا بعدازاں متعدد فوٹوشوٹ اور اشتہارات کے لیے ماڈلنگ کی اس دوران 2011 میں اداکارہ کوکناڈا فلم ''باڈی گارڈ''میں اداکار جاگیش کے ساتھ کام ک رنے کا موقع ملا اور یہ اس کی پہلی فلم تھی ۔اس سال ڈیزی ہدایتکار اروپ دتہ کی رومانوی اور تھرلر فلم بلڈی عشق میںبطور آئٹم گرل جلوہ گرہوئی اس فلم کی کاسٹ میں آکاش ، شلپا آنند اور تریپتا پارشرشامل تھے ۔ آئٹم سانگ پر اس کی پرفارمنس کو پسند کیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں