رائیونڈ میں 13 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

ورثا نے رائیونڈ پولیس کے خلاف احتجاج کیا

ورثا نے رائیونڈ پولیس کے خلاف احتجاج کیا

سفاک ملزمان نے رائیونڈ کے علاقے سے 13 سالہ بچے کو اغوا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔


13 سالہ حسن عباس دو روز قبل ارائیاں پنڈ سے اغوا ہوا تھا اور اب اس کی لاش ننکانہ صاحب کے علاقے سے برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حسن عباس کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ورثا نے رائیونڈ پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا لیکن بچے کی تلاش نہیں کی گئی۔
Load Next Story