چین کا سالانہ تعطیلات نہ کرنے والے ملازمین کیلیے پُرکشش مراعات کا اعلان
چین میں نئے سال کا آغاز فروری سے ہوتا ہے اور 28 کروڑ ملازمین تعطیلات منانے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں
چین میں مقامی حکومتوں اور نجی سطح پر فیکٹری مالکان نے سالانہ تعطیلات نہ کرنے والے ملازمین کے لیے اضافی تنخواہ، تحائف، مراعات اور سیر و تفریح کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں سالِ نو کا آغاز فروری سے ہوتا ہے اور اس موقع پر ملک بھر میں طویل سالانہ چھٹیاں ہوتی ہیں جس میں ملازمین اپنے اپنے آبائی علاقوں میں جاتے ہیں اور اہل خانہ کے ہمراہ نئے سال کا جشن مناتے ہیں۔
کورونا نے دنیا کے معمولات کا الٹ کر رکھ دیا ہے، اس لیے گزشتہ برس جب فروری میں ملازمین اپنے گھروں کو گئے تو قرنطینہ کی شرط پوری کرنے اور پھر واپسی پر بھی یہی عمل دہرانے کی وجہ سے تعطیلات طویل ہوگئی تھیں جب کہ ملازمین کی ایک بڑی تعداد صنعتوں میں واپس ہی نہیں آئی تھی۔
گزشتہ برس صنعتی پیداوار میں کمی کا سامنا کرنے کے باعث رواں برس مقامی حکومتوں اور فیکٹری مالکان نے ملازمین کو تعطیلات پر جانے سے روکنے کے لیے پُرکشش مراعات کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں اضافی تنخواہ، تحائف اور مراعات کے ساتھ سال نو کا جشن منانے کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چین بھر میں ہر سال فروری میں نئے سال کی تعطیلات پر 28 کروڑ مزدور صنعتی علاقوں سے اپنے آبائی شہروں اور دیہاتوں کا رخ کرتے ہیں۔