میٹرک اورانٹرکے سالانہ امتحانات گزشتہ پیٹرن پر ہی لینے کافیصلہ

ملک بھرمیں میٹرک اور انٹر کے امتحانات بالترتیب مئی اور جون میں عیدالفطرکے بعد شروع ہوں گے


Safdar Rizvi January 15, 2021
ملک بھرمیں میٹرک اور انٹر کے امتحانات بالترتیب مئی اور جون میں ہوں گے۔ فوٹو: فائل

رواں سال میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات گزشتہ پیٹرن پر ہی لینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کے تحت چاروں صوبوں اور آزاد جموں کشمیر کے تعلیمی بورڈز پر مشتمل آفیشل فورم "آئی بی سی سی" (انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز) نے رواں سال میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا "پیپرپیٹرن" تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم تمام امتحانی پرچے اسمارٹ سلیبس کی بنیادپربنائے جائیں گے اور تعلیمی بورڈ اپنی ویب سائیٹ پر پہلے ہی ماڈل پیپرزجاری کرچکے ہیں۔

آئی بی سی سی کے مطابق ملک بھرمیں میٹرک اورانٹرکے امتحانات بالترتیب مئی اورجون میں عیدالفطرکے بعد شروع ہوں گے۔ اجلاس میں یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ ملک بھرمیں نویں اورگیارہویں کے سالانہ امتحانات ایم سی کیوزکی بنیادپرلے لیے جائیں تاہم اس تجویز کو مستردکردیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |