شمالی کوریا میں دنیا کے سب سے طاقتور آبدوز بیلسٹک میزائل کی رونمائی

اس بیلسٹک میزائل لانچنگ سب میرین میں جاپان تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے، ماہرین

سب میرین بیلسٹک میزائل کی لانچنگ فوجی پریڈ کے دوران کی گی، فوٹو : فائل

شمالی کوریا میں حکمراں جماعت کی ایک تقریب میں فوجی پریڈ کے دوران دنیا کے سب سے طاقتور اور بڑے سب میرین لانچنگ بیلسٹک میزائل کی رونمائی بھی کی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا میں ایک فوجی پریڈ کے دوران بیلسٹک میزائل لانچنگ آبدوز کی رونمائی ہوئی،اسے سب میرینز میں دنیا کی سب سے طاقتور ٹیکنالوجی قرار دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن بھی موجود تھے اور جیسے ہی پریڈ میں سب میرین لانچنگ بیلسٹک میزائل داخل ہوئے انہوں نے مسکرایا اور ہاتھ ہلا کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس سے قبل وہ ایک اجلاس میں ملکی معیشت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے رو پڑے تھے۔
Load Next Story