پرویز مشرف کی والدہ انتقال کرگئیں

امکان ہے کہ تدفین دبئی میں ہی ہو تاہم پاکستان میت لانے کا فیصلہ پرویز مشرف ہی کریں گے، پارٹی رہنما


عامر خان/ January 15, 2021
امکان ہے کہ تدفین دبئی میں ہی ہو تاہم پاکستان میت لانے کا فیصلہ پرویز مشرف ہی کریں گے، پارٹی رہنما ۔ فوٹو : فائل

لاہور: سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ زریں مشرف انتقال کرگئیں، ان کی عمر 100 برس تھی۔

اے پی ایم ایل کے مطابق پارٹی سربراہ اور پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ دبئی میں انتقال کرگئیں۔ وہ پرویز مشرف کے ساتھ دبئی میں مقیم تھیں، ان کی عمر 100 سال تھی، وہ 1920ء میں لکھنؤ میں پیدا ہوئیں تھیں۔

parvez musharraf mother death 2

اے پی ایم ایل کی مرکزی رہنما مہرین ملک نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف بھی علیل ہیں اور دبئی کے نجی اسپتال میں داخل ہیں، انہیں والدہ کے انتقال کی اطلاع دے دی گئی ہے، وہ اس صورتحال میں بہت غم زدہ ہیں۔

parvez musharraf mother death

مہرین ملک نے کہا کہ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کا اعلان جلد کیا جائے گا، امکان ہے کہ تدفین دبئی میں ہی ہو تاہم پاکستان میت لانے کا فیصلہ پرویز مشرف ہی کریں گے۔

دریں اثںا خاندانی ذرائع نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین دبئی میں کی جائے گی، یہ فیصلہ سابق صدر پرویز مشرف نے کیا ہے، ان کی والدہ کی میت پاکستان نہیں لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں