حکومت نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے معاملہ وفاقی کابینہ کو ارسال کیا تھا


Staff Reporter/ January 16, 2021
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے معاملہ وفاقی کابینہ کو ارسال کیا تھا (فوٹو: فائل)

RAWALPINDI: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کام کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ان کی برطرفی کا معاملہ وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا تھا۔

یہ پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کام سے روک دیا

آج کابینہ نے اس معاملے کو زیر بحث لاتے ہوئے نعیم بخاری کو بطور چیئرمین پی ٹی وی کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |