الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج بلاول کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
بلاول 18جنوری سکھر،19جنوری کوعمر کوٹ کادورہ کرینگے،پیپلزپارٹی ذرائع
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں پیپلز پارٹی کا وفد شرکت کرے گا۔ بلاول 18جنوری کو سکھر میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ 19جنوری کو عمر کوٹ کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد پی ڈی ایم کے 23جنوری کے سرگودھا جلسے میں شریک ہوں گے۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی تمام قیادت اور سینئر رہنما احتجاج میں موجود ہوں گے۔ بلاول بھٹوکی عدم شرکت کے حوالے سے ابھی کوئی معلومات واضح نہیں۔ بلاول بھی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے شیڈول دیکھیں گے۔
پی ڈی ایم کے 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں شرکت سے متعلق زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ 19جنوری کو پی ڈی ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد کے سامنے احتجاج میں پیپلز پارٹی بھرپور شرکت کرے گی۔