پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ نے 500 اسکیموں پر کام مکمل کرلیا

ایس ڈی پی کے تحت مالی سال 2019-20 کیلیے نئی اسکیموں پر بھی کام شروع ہو گیا

اسکیموں میں کام کے معیار کو ہر ممکن یقینی بنایا گیا ہے، چیف انجینئر ساؤتھ اکرام الحق۔ فوٹو: فائل

پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پاک پی ڈبلیوڈی ) نے مالی سال 2019،2018 کے لیے وفاقی حکومت کے ترقیاتی پروگرام (ایس ڈی پی) کے تحت 500 اسکیموں پر کام مکمل کر لیا ہے۔

پاک پی ڈبلیوڈی کے چیف انجینئر ساؤتھ اکرام الحق نے ایکسپریس ٹریبون سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ وفاقی حکومت کے ترقیاتی پروگرام (ایس ڈی پی) کے تحت 500 اسکیموں میں پینے کے پانی، سیوریج، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر شامل ہیں، وفاقی حکومت کے ترقیاتی پروگرام (ایس ڈی پی ) کے تحت مالی۔سال.2020 2019 کے لیے نئی اسکیموں پر کام شروع ہوگیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کورونا کی پہلی لہر میں لاک ڈائون کے سبب ترقیاتی عمل میں مشکلات ہوئی تھیں تاہم جیسے ہی مکمل لاک ڈائون ختم ہوا ان اسکیموں پر تیزی سے کام مکمل ہوا، اب ان اسکیموں کو پاک پی ڈبلیوڈی کے انجینئرز کی نگرانی میں مکمل کیا گیا ہے، ان اسکیموں میں کام کے معیار کو ہر ممکن یقینی بنایا گیا ہے۔


ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کراچی میں وفاقی کالونیوں میں صفائی کے لیے اپنے وسائل سے کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر بلدیاتی اداروں سے بھی تعاون حاصل کیا جاتا ہے۔

اکرام الحق نے بتایا کہ نئی ترقیاتی اسکیموں میں ٹینڈرنگ کا عمل قوانین کے مطابق مکمل کیا گیا ہے۔جن ٹھکیداروں یا کنٹریکٹرز نے قانون کے مطابق اسکیم کے لیے ٹینڈر حاصل کیا ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ وہ بروقت اسکیمیوں کو مکمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاک پی ڈبلیوڈی وفاقی کالونیوں میں مکانات اور فلیٹس کی مرحلہ وار مرمت کرتا ہے، فنڈز کے مسائل ہیں تاہم ہماری کوشش ہیکہ ملازمین کی شکایات کا ازالہ ہو۔
Load Next Story