ایف بی آر سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا خود کار نظام متعارف کرائے گا

آٹومیٹڈ سسٹم کیلیے این آئی ایف ٹی کی خدمات لینے پر غور، یونٹس کی تصدیق کرائی جائے گی


Irshad Ansari January 01, 2014
جعلی رجسٹریشن روکنے کیلیے بائیومیٹرک تھمب ایمپریشن کا استعمال بھی ہو گا، دستاویز۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے جعلی کاروباری یونٹس کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن روکنے کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوشنل فسیلی ٹیشن ٹیکنالوجیز پرائیولیٹ لمیٹڈ (این آئی ایف ٹی)کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے این آئی ایف ٹی کے تعاون سے نئے کاروباری یونٹس کی رجسٹریشن کے لیے خود کار (آٹومیٹڈ)نظام متعارف کرانے کی تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے، اس سے پہلے 27 اکتوبر 2005 کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور این آئی ایف ٹی کے درمیان ٹیکس دہندگان کو الیکٹرانیکلی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی اجازت دینے کے لیے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس جاری کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا اور اس معاہدے کی منظوری باضابطہ طور پر وزارت قانون نے دی تھی، اس لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے اس تجویزکا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کاروباری یونٹس کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے لیے آٹومیٹڈ سسٹم متعارف کرانے کے لیے این آئی ایف ٹی کے ساتھ ماضی میں طے پانے والے معاہدے کو بحال کیا جائے۔

دستاویز کے مطابق ایف بی آرنے جعلی و غیر قانونی ریفنڈز کے لیے جعلی انوائسز کا اجرا روکنے اور جعلی سیلز ٹیکس رجسٹریشن حاصل کرنے والے کاروباری یونٹ کا سراغ لگانے کے لیے سیلز ٹیکس رجسٹرڈ یونٹس کے بینک اکائونٹس، یوٹیلٹی کنکشن، تاجروں و صنعت کاروں کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی این آئی ایف ٹی سے تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ حقیقی اور اصل کاروباری یونٹس کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک تھمب ایمپریشن کے ذریعے تصدیق کرائی جائے گی جبکہ سیلز ٹیکس رجسٹریش کرانے والے جعلی کاروباری یونٹس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں