ڈپٹی ڈائریکٹرایمرجنسی پمزڈاکٹرمنظور کا کورونا سے انتقال

حکومت سے مرحوم کے خاندان والوں کی مالی معاونت اور شہید پیکج کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں، صدر وائے ڈی اے


January 16, 2021
ڈپٹی ڈائریکٹرایمرجنسی کے انتقال پروائے ڈی اے (ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن) کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے: فوٹو: فائل

ڈپٹی ڈائریکٹرایمرجنسی پمز ڈاکٹر منظور کورونا وبا کے باعث انتقال کرگئے۔

کورونا وبا کے باعث ڈپٹی ڈائریکٹرایمرجنسی پمز ڈاکٹرمنظور کا انتقال ہوگیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرایمرجنسی کے انتقال پروائے ڈی اے (ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن) کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

صدروائے ڈی اے ڈاکٹر فیض خان اچکزئی نے کہا کہ ڈاکٹر منظور کے خاندان والوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں، کورونا کے خلاف جنگ میں ہیلتھ کئیرورکرز قوم کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں، ڈاکٹر منظور کی ہیلتھ کمیونٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صدروائے ڈی اے نے کہا کہ بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ایمرجنسی مرحوم نے ہمیشہ پیشہ وارانہ انداز میں مریضوں کی خدمت کی، حکومت سے مرحوم کے خاندان والوں کی مالی معاونت اورشہید پیکج کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حکومت اسپتالوں میں ہیلتھ کئیر ورکرزکے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں