امریکی دارالحکومت میں تقریب حلف برداری کے دن 20 ہزار فوجی تعینات ہوں گے

صدر ٹرمپ کا نائب ہونے پر مجھے فخر ہے، مائیک پینس


ویب ڈیسک January 16, 2021
20 ہزار سے زائد فوجی اہلکار تعینات ہوں گے، مائیک پینس ( فوٹو: فائل)

امریکا کے نائب صدر مائیک پینس کا کہنا ہے کہ پُرامن اقتدار منتقلی کی روایت کو برقرار رکھا جائے گا جس کے لیے صدر کی تقریب حلف برداری کے دن دارالحکومت میں 20 ہزار فوجی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ 20 جنوری کو جو بائیڈن اور نائب صدر کاملہ ہیرس ہماری تاریخ اور روایت کو برقرار رکھتے ہوئے حلف اٹھائیں گے اور شر پسندوں کی جانب سے امریکی روایات کو مسخ کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے 20 ہزار فوجی دارالحکومت میں تعینات ہوں گے۔

یہ خبر پڑھیں : ٹرمپ کے حامیوں کا کانگریس کی عمارت پر دھاوا، 4 افراد ہلاک

نائب صدر مائیک پینس نے امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل کی حفاظت پر تعینات فورسز سے ملاقات کی اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نائب صدر کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں صدر ٹرمپ کا نائب ہوں۔

صدر ٹرمپ کے حامیوں کے 6 جنوری کو کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد سے نیشنل گارڈ کے ہزاروں اہلکار کانگریس عمارت کی حفاظت پر مامور ہیں اور کسی ممکنہ گڑ بڑ سے بچنے کے لیے ہی حلف برداری کے دن 20 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |